اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے )ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح/ رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے ۔ شام/رات کے اوقات میں بالائی خیبر پختو نخوا، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں مطلع ابر آلود رہنے کے علا وہ تیز ہواوں کے ساتھ ہلکی بارش/برفباری کی توقع ہے۔ گزشتہ روز ملک میں کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی12 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔