• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹروں اور نرسوں کا عدم مستقلی اور تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف احتجاج

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کووڈ ڈاکٹرز اور کووڈ نرسز اتحاد سندھ کےتحت کورونا وائرس کے دوران بھرتی ڈاکٹروں اور نرسوں نے عدم مستقلی اور تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہر احتجاج کیا اور احتجاجی کیمپ لگایا گیا،مظاہرین کا کہنا تھا کہ چار سال ہونے کو آئے ہیں مگر ہمیں مستقل نہیں کیا گیا،جبکہ گزشتہ چار ماہ سے تنخواہیں بھی نہیں دی جارہیں ، محکمہ صحت ہمارے معاملات کے حل میں سنجیدگی نہیں دکھا رہا، انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس مقبول باقر اور وزیر صحت ڈاکٹر سعد نیاز سے درخواست کی کہ انہیں مستقل کیا جائے ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید