کراچی(آئی این پی)رکنِ قومی اسمبلی اور سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی شازیہ مری نے سانگھڑ دھرنے پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ کلمہ پڑھ کر کہتی ہوں اس واقعے سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے۔شازیہ مری اور ایس ایس پی سانگھڑ غلام نبی کیریو سانگھڑ میں جاری دھرنے میں پہنچے۔اس موقع پر شازیہ مری ورثاءکے ساتھ اظہارِ یک جہتی کے لیے دھرنے میں بیٹھ گئیں۔ایس ایس پی اور شازیہ عطاءمری سے ورثاءنے سخت سوالات کیے، ایس ایس پی نے شرکاءکو ایف آئی آر درج کروانے کی یقین دہانی کروائی۔دھرنے کے شرکاءسے بات چیت کے دوران شازیہ مری نے کہا کہ اگر یہ پولیس کی کارکردگی ہے تو وزیرِ داخلہ کو نوٹس لینا چاہیے، وزیرِ اعلیٰ سے اپیل ہے کہ سانگھڑ کو ایسے افسران دیں جو اسے امن کا گہوارہ بنائیں۔