کراچی( افضل ندیم ڈوگر) کراچی ایئرپورٹ سے ایک دن میں 40 عمرہ زائرین اور ورک ویزہ کے 15 مسافروں سمیت 63 مسافروں کو آف لوڈ کردیا گیا جن میں ایک بھکاری بھی شامل ہے۔ جبکہ کینیڈا سمیت مختلف ملکوں سے 17 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کراچی ایئرپورٹ سے سعودی عرب جاتے ہوئے 40 عمرہ زائرین کو ایڈوانس ہوٹل بکنگ اور اخراجات کے لیے مناسب رقم نہ ہونے پر پروازوں سے اتارا گیا۔ عمرہ زائرین میں سات خواتین بھی شامل ہیں ذرائع کے مطابق ڈنمارک، رومانیہ، عمان، بحرین، روس اور سعودی عرب کے ورک ویزوں کے 15 مسافروں کو آف لوڈ کیا گیا۔