اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) وزیر اعظم شہباز شریف نے علی خواجہ کو نیشنل یوتھ کونسل برائے اوورسیز کا ممبر مقرر کر دیا ہے، علی خواجہ نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے ، مسٹر علی خواجہ کی تقرری کا کابینہ ڈویژن نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، علی خواجہ برطانیہ اور دیگر ملکوں میں مقیم اوورسیز پاکستانی نوجوانوں کی نمائندگی کریں گے۔