کراچی(اسٹاف رپورٹر)بلدیہ عظمیٰ کراچی کے اینٹی انکروچمنٹ ڈپارٹمنٹ کی کورنگی انڈسٹریل ایریا میں کارروائی ،سیکٹر 23 میں واقع فارما سیوٹیکل فیکٹری کےفرنٹ میں بیوٹی فیکیسن اور ڈیکو ریشن کو ہیوی مشینری کے ذریعے مسمار کر دیا، فیکٹری مالکان احتجاج ہی کرتے رہ گئےانسپکٹر لینڈ اینٹی انکروچمنٹ ڈپارٹمنٹ رضوان حیدر کی سربراہی میں عملے نے کارروائی کرتے ہوئے فارماسیوٹیکل کمپنی کے سامنے پودوں اور دیگر خوبصورتی کے لئے بنائے گئے گارڈن کو مسمار کر دیا،کےایم سی کے سینئر ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ کے فیکٹری کو بھیجے گئے نوٹس میں بیوٹی فیکیشن اور ڈیکوریشن کے لئے استعمال کی جانے والی زمین کے چارجز تین دن میں ادا کرنے کو کہا تھا،فیکٹری ذرائع کا کہنا ہے چالان کی مد میں پہلے ہی پچاس سے ایک لاکھ روپے لئے سالانہ لئے جاتے تھے اس مرتبہ 13 لاکھ روپے چالان کی مد میں اور مبینہ 15 سے 20 لاکھ روپے رشوت مانگی جا ر ہی تھی دریں اثنا انسپکٹر رضوان حیدر نے کہا کہ ہم نے یہ کارروائی سینئر ڈائریکٹراینٹی انکروچمنٹ عمار خان کی ہدایت اور نوٹس جاری کر کے کی ہے انسپکٹر نے رشوت مانگنے کی تردید کرتے ہوئے اسے الزام قرار دیا اور کہا کہ چالان میں جو رقم درج تھی وہی مانگی جار ہی تھی نہ دینے پر کارروائی کی گئی۔