کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پورٹ قاسم بجلی گھر کے قریب جھاڑیوں سے ایک شخص کی لاش ملی،ایدھی حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق شخص کی وجہ موت مبینہ طور پر کرنٹ لگنا ہوسکتا ہے ،جاں بحق شخص نشہ کا عادی معلوم ہوتا ہے شناخت تاحال نہیں ہوسکی ، عمر 30 سے 35 سال معلوم ہوتی ہے، پولیس نے لاش ایدھی سرد خانے منتقل کردی ہے ۔