کراچی ( اسٹاف رپورٹر)کسٹمز انفورسمنٹ نے اسمگل شدہ اشیا کی بڑی کھیپ کراچی پہنچانے کی کوشش ناکام بنا دی، بلوچستان سے آنے والی بسوں کو روک کر مکمل تلاشی لی گئی اور ایک بس کے فرش کے خفیہ ٹینکوں سے 9340 لٹر ایرانی ڈیزل، ایک بس سے انجن پارٹس، غیر ملکی سگریٹس اور ٹائرز جبکہ صدر کراچی پاسپورٹ آفس کے باہر بس سے سولر انورٹرز، ہیئر کلر، ٹائرز اور ایرانی کراکری برآمد کی گئی،رضا نقوی نے بتایا کہبرآمد اشیا کی مالیت 3 کروڑ 55 لاکھ روپے سے زائد ہے۔