سانگھڑ ( محمد مبین بھٹی/ نامہ نگار ) ذرائع کے مطابق سانگھڑ سانحہ کے حوالے سے بدھ اور جمعرات درمیانی شب رات گئے لواحقین اور پولیس کے مابین مذاکرات طے پاگئے مقدمہ درج ہونے کے بعد ورثا دھرنا ختم کرنے پر آمادہ ہوگئے معلوم ہوا ہے کہ پیپلز پارٹی کے رہنما ایم این اے صلاح الدین جونیجو کا نام قتل کیس میں شامل نہ کرنے پر بھی اتفاق ہو گیا ہے. طے پایا گیا ہے کہ ایف آئی آر درج ہونے کے بعد غیر جانبدار تحقیقات کروائی جانے گی. ذرائع کے مطابق ایس پی افس سانگھڑ میں 29 ملزمان کے خلاف ایف ائی ار درج کرلی گئی ہے تاہم جن ملزمان کے خلاف ایف ائی ار درج کی گئی ہے ان کے نام فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکے ہیں۔