• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدر آباد، ناظم امتحانات کو برطرف کرنے کی رپورٹ طلب

کراچی( اسٹاف رپورٹر) سیکرٹری بورڈز و جامعات عباس بلوچ نے ڈیپوٹیشن پر تعینات شوکت علی خانزادہ کی جانب سے حیدرآباد بورڈ کے قائم مقام ناظم امتحانات کو برطرف کرنے کے واقع کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے سکریٹری عباس بلوچ نے کہا کہ سیکریٹری کو یہ اختیار نہیں کہ وہ ناظم امتحانات کو برطرف کردے یہ اختیار کنٹرولنگ اتھارٹی (وزیر اعلی) کا ہے۔ انھوں نے کہا کہ چند ماہ قبل بی انٹرمیڈیٹ کے نتائج کے اجراء لیے حیدرآباد بورڈ میں ناظم امتحانات اور چئیرمین کے درمیان اختلافات ختم کرائے تھے تاہم کچھ عرصے سے بورڈ کے معمولات خراب تھے۔ انھوں نے کہا کہ چئیرمین کے لیے انٹرویوز فائنل ہوچکے ہیں اب سیکریٹری اور کنٹرولرز کے انٹرویوز کرنے باقی ہیں۔ سندھ کے تمام بورڈز میں ان عہدوں پر تعیناتی سے صورتحال بہتر ہونے اور نتائج وقت پر آنے کی امید ہے۔
اہم خبریں سے مزید