اسلام آباد ( طاہر خلیل )ا سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اراکین اسمبلی سے پارلیمنٹ کیفے ٹیریا میں ملاقات کی ،اس موقع پر اراکین نے اسپیکر کے ساتھ خوشگوار ماحول میں گپ شپ کی ، چیئرمین پی اے سی جنید اکبر، نفیسہ شاہ اور عاطف خان سمیت دیگر اراکین نے اسپیکر سے گفتگومیں شریک تھے ، اسپیکر نے اپوزیشن اراکین سے سیاسی ماحول کو بہتر بنانے کی اپیل کی ، سپیکر نے کہا کہ ہر معاملے کا حل بات چیت سے نکالا جا سکتا ہے۔