• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانگھڑ میں فائرنگ کیخلاف پی ٹی آئی کی سندھ اسمبلی میں مذمتی قرارداد پیش

کراچی (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف نے سانگھڑ میں فائرنگ کے واقعہ کے خلاف سندھ اسمبلی میں ایک مذمتی قرارداد جمع کرا دی ہے ۔یہ قراردادپی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی سجاد علی سومرو نے اپنے صوبائی صدر حلیم عادل شیخ کی ہدایت پر جمع کرائی۔ جس میں کہا گیا ہے کہ ایوان میں سانگھڑ واقعے سمیت سندھ میں امن امان کی خراب صورتحال اور کراچی میں تاجروں کی دوران ڈکیتی قتل پر بحث کرائی جائے۔
اہم خبریں سے مزید