اسلام آباد (نمائندہ جنگ/ٹی وی رپورٹ) تحریک انصاف نے وزیراعظم کی مذاکرات کی پیشکش کو مسترد کردیا ۔شہباز شریف کے بیان پر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کے خلاف ہماری چارج شیٹ بہت لمبی ہے‘ وزیراعظم کی آفر کو قبول نہیں کیا جاسکتا‘ وزیر اعظم کا بیان ہمارے مطالبات سے ہٹ کر ہے‘ہم نے اسیران کی رہائی پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا ہے، ہم نے مینڈیٹ کی تو ابھی بات بھی نہیں کی ہے‘ وزیراعظم کی باتیں غیر متعلقہ ہیں۔ دوسری جانب جیو نیوز کے پروگرام ’’ کیپٹل ٹاک‘‘میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی آفر کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں‘ وزیراعظم نے بہت دیر کردی ‘انہیں اسکرپٹ تاخیر سے ملاہے ‘پی ٹی آئی اب اپوزیشن جماعتوں سے ملکر تحریک چلائے گی ۔