اسلام آباد(نمائندہ جنگ)سپریم کورٹ میں 8 نئے ججوں کی تعینا تی کے حوالہ سے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کا شیڈول تبدیل کردیا گیا ،جوڈیشل کمیشن کے سیکرٹری کی جانب سے کمیشن کے ممبران کے نام لکھی گئی ایک چٹھی میں انہیں مطلع کیا گیا کہ کمیشن کے چند اراکین کی عدم دستیابی کی بناء پر کمیشن کا طے شدہ اب اجلاس 11 فروری کی بجائے اب 10 فروری کو سپریم کورٹ کے کانفرنس روم میں دن 2 بجے منعقدہوگا۔