پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے پہلے سیشن میں آج کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔
پہلے سیشن میں بازارِ حصص کا 100 انڈیکس 617 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 1 لاکھ 13 ہزار 823 پر آ کر بند ہوا ہے۔
آج اب تک کے کاروبار کے دوران انڈیکس 1 لاکھ 15 ہزار 71 پوائنٹس کے عروج پر بھی پہنچا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 1 لاکھ 13 ہزار 206 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔