اسلام آباد ( کامرس رپورٹر ) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان میں ڈیجیٹل اور مالیاتی شمولیت کے فروغ کیلئے اہم اقدامات کئے گئے ہیں، ایزی پیسہ کی پاکستان کے پہلے ڈیجیٹل ریٹیل بننے کا سفر پاکستان کے ڈیجیٹل شعبے کی ترقی کا آغاز ہے۔ انہوں نے ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک کو سٹیٹ بینک آف پاکستان سے ڈیجیٹل بینکنگ لائسنس حاصل کرکے پاکستان کا پہلا ڈیجیٹل بینک بننے پر مبارکباد دی اور اسے پاکستان کے ڈیجیٹلائزیشن سفر میں ایک اہم سنگ میل قرار دیاہے۔ اسلام آباد میں ایزی پیسہ کی مائکرو فنانس بنک سے ڈیجیٹل بنک میں منتقل کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ یہ تبدیلی ہمیں روایتی کیش لین دین سے ڈیجیٹل معیشت میں منتقل ہونے میں مدد دے گی