• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 3 روپے 68 پیسے کا اضافہ

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اوگرا نے ایل پی جی کی فروری 2025کیلئے قیمتوں کا تعین کردیا۔ گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 43روپے 52 پیسے اضافہ کر دیا گیا۔ ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 3 روپے 68پیسے اضافہ ہوا۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق11.8 کلو کا گھریلو سلنڈر 2996 روپے 88 پیسے کا ہوگیا۔ ایل پی جی کی فی کلو قیمت 253 روپے 97 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

اہم خبریں سے مزید