کوئٹہ (پ ر ) ترجمان صدر مملکت آصف علی زرداری برائے بلوچستان و صوبائی وزیر زراعت و کو آپریٹیو میر علی حسن زہری صدر آصف زرداری کے ہمراہ چین کے دورہ پر روانہ ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق صدر مملکت کا دورہ چین 6 فروری سے شروع ہونے کا امکان ہے۔صدر آصف علی زرداری دورہ چین میں ہاربن میں ہونے والے ونٹر ایشین گیمز کی تقریب میں شرکت کریں گے ۔صدر مملکت کے ہمراہ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی ہوں گے۔