• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احمد الشرع کا شام کی صدارت سنبھالنا خوش آئند، وزیراعظم

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے عبوری مرحلے کیلئے احمد الشرع کے شام کی صدارت سنبھالنے کو خوش آئند قرار دے دیا ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں وزیر اعظم نےکہا کہ امید کرتے ہیں کہ نئی قیادت شام کے برادر عوام کے لیے امن، ترقی اور خوشحالی لانے میں کامیاب ہوگی۔دریں اثنا وزیراعظم شہباز شر یف نے گزشتہ روز بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کو ٹیلی فون کیا اور انہیں صدارتی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی، وزیر اعظم آفس سے جاری اعلامیہ کے مطابق گفتگو کے دوران وزیراعظم نے پاکستان اور بیلاروس کے مابین دیرینہ دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور ان تعلقات کو باہمی طور پر فائدہ مند اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کی اہمیت پر زور دیا،صدر لوکاشینکو نے ٹیلی فون کال پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور پاکستانی عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، دونوں رہنماؤں نے دوستی اور تعاون کی موجودہ بنیادوں کو استوار کرتے ہوئے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے مزید فروغ کی خواہش کا اظہار کیا۔
اہم خبریں سے مزید