• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایسوسی ایشن آف انٹرنیشنل لائرز پاکستان چیپٹر کی کابینہ کا اعلان

پشاور(نیوز رپورٹر) ایسوسی ایشن آف انٹرنیشنل لائرز پاکستان چیپٹر کی کابینہ کا اعلان کردیا گیا،حفیظ الرحمان صدر جبکہ محمد ناصرغلزئی ایڈوکیٹ سیکرٹری جنرل مقرر کرلیے گئے ہیں۔گزشتہ روزایسوسی ایشن آف انٹرنیشنل لائرز گلوبل کے مرکزی صدر ندیم تاس نے باہمی مشاورت سے (اے آئی ایل) پاکستان کے عہدیداروں کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔سابق وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل، ممبر پاکستان بار کونسل حفیظ الرحمٰن چوہدری صدر ،محمد ناصر غلزئی ایڈوکیٹ سیکرٹری جنرل، عرفات احمد چوہدری نائب صدر، ڈاکٹر فوزیہ نسیم نائب صدر، مس رشدہ لودھی ایم پی اے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری صحت ممبر پنجاب بار کونسل نائب صدر، ڈاکٹر شمزہ فاطمہ نائب صدر ،آیاز الدین ایڈوکیٹ قریشی سابق اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نائب صدر، شمس الرحمان رند ایڈوکیٹ نائب صدر، مس نادیہ گل ایڈوکیٹ ایڈیشنل جنرل سیکرٹری،جاوید اقبال سیکرٹری اطلاعات، اطہر نوید کیانی ایڈوکیٹ ڈپٹی جنرل سیکرٹری اور مس طیبہ الطاف ایڈوکیٹ کو جوائنٹ سیکرٹری ایسوسی ایشن آف انٹرنیشنل لائرز پاکستان مقرر کرلیا گیا۔
پشاور سے مزید