پشاور(کرائمرپورٹر)پشاور کے علاقے اچینی بالا میں جواں سالہ لڑکا فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا جبکہ پھندو میں فریقین میں فائرنگ سے وہاں موجود 20سالہ لڑکا لگ کر جاں بحق ہوگیا۔ تھانہ سربند پولیس کے مطابق اچینی بالا میں کباڑی مارکیٹ کے قریب فائرنگ سے 15سالہ لڑکا گل نواز ولد شاہ نواز سکنہ افغانستان حال اچینی بالا جاں بحق ہوگیا، انہوں نے بتایاکہ اس کے بھائی بخت نواز نے دو ملزمان گلاب اور نورخان ساکنان اچینی میرہ پر دعویداری کی ہے تاہم وجہ عناد تاحال معلوم نہ ہوسکی، ملزموں کی گرفتاری کے بعد اصل حقائق سامنے آسکیں گے۔ ادھرتھانہ پھندو پولیس کو ناصر خان ولد شاہ وزیر سکنہ شیخ آباد نے بتایاکہ وہ اپنے 20سالہ بھائی ریاض کے ہمراہ نواب تکہ فروش نزربوستان روڈ میں بیٹھ کر تکے کھارہے تھے ،اس دوران فریقین کے درمیان رقم تنازعہ پر فائرنگ کا تبادلہ ہورہا تھاجس سے اس کا بھائی لگ کرجاںبحق ہوگیا، پولیس نے فائرنگ کے الزام میں ملزمان حق نواز، فیاض اور جمشید کے خلاف مقدمہ درج کرکے ان کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کردی ہے ۔