پشاور ( آن لائن ) باچا خان یونیورسٹی چارسدہ کے شعبہ کیمسٹری کے طالب علم شاہ زیب احمد نے ایم فل مقالے کا کامیاب دفاع کر کے ڈگری حاصل کر لی۔ ان کے سپروائزر ڈاکٹر محمد ادریس تھے، جبکہ ڈاکٹر ضیاء الرحمان نے بطور بیرونی ممتحن خدمات انجام دیں۔شاہ زیب احمد نے اپنی کامیابی کو والدین کی دعاؤں اور اساتذہ کی محنت کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ مستقبل میں بھی تحقیقی و علمی کاوشیں جاری رکھیں گے اور اپنے شعبے میں نمایاں کارکردگی دکھائیں گے۔