• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تجاوزات کیخلاف آپریشن کوئٹہ میں بھی شروع کیا جائے‘ ن لیگ

کوئٹہ(پ ر)پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع کوئٹہ کے صدر سردار سحر گل خلجی ،جنرل سیکرٹری جاوید اعوان ،سینئر نائب صدر ارباب اقبال کاسی، ضمیر اختر ،ذاکر بنگلزئی ، سلمان درانی ،اسماعیل بنگلزئی،میر بہادر خان لانگو، حاجی نوید، میر حمید بنگلزئی ، چوہدری بابر ،فاروق جبارخیل، ذیشان مشتاق، آغا ظہور شاہ، آغا سعید شاہ، سفر محمد خان ٹکری محی الدین ،عادل دائود ، آغا اسماعیل شاہ ، بابر مقصود ، محمد زبیر ، عرفان اقبال ، حارث رضا ، فیاض جدون ، بخت محمد بازئی ، وقاص احمد ،سلیم سہوترہ ، شاہد بلوچ ، محمد آصف خان حریفال ، عمر آغا، رئیس فقیر محمد اورکوئٹہ سٹی ون زرغون کے صابر راجپوت ، محمد سعید ملک، ٹکری سعید احمد سمالانی، ملک عالم کاسی ،رانا محمد ظفر،شاہد نذیر، اسد دہوار ، مہرعلی نیچاری و دیگرنے بیان میں کہاہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اپنے ہر دور میں ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کیلئے اقدامات کئے، آج وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی قیادت میں پنجاب کی تقدیر بدلی جاچکی ہے، صوبے بھر میں ترقیاتی کاموں کا جال اور سالوں سے قائم تجاوزات کا خاتمہ اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ ہماری قیادت کا مقصد ملک کی تعمیروترقی ہے، آج سندھ کے بزنس مین مریم نوازکی کارکردگی سے خوش ہیں اور ہر جگہ ان کے کئے گئے اقدامات کی تعریف کررہے ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ بلوچستان میں بھی پنجاب طرز کی تجاوزات کیخلاف کارروائی شروع کی جائے کیونکہ کوئٹہ جو صوبائی دارالحکومت ہے کی ہر گلی اور ہر شاہراہ پر تجاوزات کی بھرمار کیوجہ سے ٹریفک کے سنگین مسائل جنم لے چکے ہیں۔ روڈ وں کو کشادہ کرنا احسن اقدام مگر اس سے پہلے اگر حکومت تجاوزات کے خلاف کارروائی کرے تو شہر بھر میں ٹریفک کی صورتحال بہتر ہوسکتی ہے۔
کوئٹہ سے مزید