ملتان (سٹاف رپورٹر)ملتان ڈویژن کی 393 یونین کونسلوں میں انسداد پولیومہم کا آغاز،انسداد پولیو مہم 3 فروری تا 7 فروری تک جاری رہے گی۔ ڈویژن میں 10 ہزار سے زائد ٹیمیں 26 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گی۔ان خیالات کا اظہار کمشنر عامر کریم خاں نے کیپٹن ر انوار الحق نیشنل کوارڈینیٹر پولیو پروگرام کی ملاقات میں کیا۔ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے گزشتہ روز مخلتف علاقوں کا دورہ کیا، پولیو ٹیموں کی چیکنگ اور بچوں کو قطرے پلائے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد ابو بکر اور محکمہ صحت حکام بھی ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر نے شہریوں سے بھی ملاقات کی اور پولیو مہم کے حوالے سے آگاہی دی۔ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے کہا کہ 3 روزہ قومی پولیو مہم کے دوران 10 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے جبکہ پولیو ٹیموں کی سکیورٹی کیلئے خصوصی پولیس نفری تعینات کی گئی ہے۔ شہری بچوں معذوری سے بچانے کیلئے انتظامیہ سے تعاون کریں ۔