• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینسر سے لڑنے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں، شہباز شریف

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نےکینسر سے بچاؤ کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہم اس موذی مرض کے خلاف آگہی پیدا کرنے اور کینسر سے لڑنے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔کینسر صحت عامہ کا ایک بڑا چیلنج ، مؤثر علاج کے لیے اپنی اجتماعی کوششیں جاری رکھنی چاہئیں ۔ پاکستان نے کینسر کی تحقیق، علاج اور مریضوں کی دیکھ بھال میں نمایاں پیش رفت کی ہے۔
اہم خبریں سے مزید