• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیمپئنز ٹرافی کیلئے خصوصی سکیورٹی انتظامات،4797پو لیس اہلکار تعینات

راولپنڈی (وسیم اختر ،سٹاف رپورٹر)چیمپئنز ٹرافی 2025کی سکیورٹی کے لئے راولپنڈی پولیس نے تیاریاں شروع کر دیں۔راولپنڈی میں ہونے والے 3میچوں کی فول پروف سکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کے لئے راولپنڈی پولیس کے 4ہزار 797افسران و اہل کار ڈیوٹی سرانجام دیں گے ۔ان میں ایلیٹ فورس اور ضلعی پولیس کے 4ہزار 4سو70اور ٹریفک پولیس کے 327 ملازمین شامل ہیں جب کہ سپیشل برانچ کے ملازمین بھی فرائض سرانجام دیں گے ۔کھلاڑیوں کو سٹیٹ گیسٹ کے مہمانوں کی سکیورٹی فراہم کی جائے گی ،ذرائع کاکہنا ہے کہ ائرپورٹ روٹ کے لئے 747پولیس آفیشلزکو تعینات کیاجائے گا۔راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کے گیٹس ،انکلوژرزکے اندر اور باہر اور فوڈ سٹریٹ میں 702،ڈبل روڈ،سپورٹس کملپلیکس ،پولٹری ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ،پینوراما سینٹر ،کرسچن کالونی اور ڈھوک عرفان میں 590،علامہ اقبال پارک ،کڈنی ہسپتال آرآئی یو اور اس سے متصل عمارتوں پر 637،فیض آباد سے مری روڈ ،آئی جے پی روڈ،ڈبل روڈ،میٹروسٹیشن ،بس سٹینڈ،فیض آبادہوٹلزکے لئے 1243جب کہ ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لئے 551پولیس ملازمین کی تعیناتی کی جائے گی ۔ میچز کے دوران فضائی نگرانی بھی کی جائے گی ۔پولیس کو سکیورٹی کیلئے فوج اور رینجرز کی مدد بھی حاصل ہو گی۔ چیمپینز ٹرافی شیڈول کے مطابق راولپنڈی میں 24فروری کو بنگلہ دیش اورنیوزی لینڈ،25فروری کوآسٹریلیا اور جنوبی افریقہ اور 27فروری کو پاکستان اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی ۔
اسلام آباد سے مزید