• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان شہریوں کو راولپنڈی اسلام آباد سے باہر نکالنے کا فیصلہ، ری لوکیشن پلان منظور

اسلام آباد(رانا غلام قادر ) حکومت پا کستان نے فیز ون کے تحت راولپنڈی اور اسلام آ باد میں مقیم غیر قانونی اور بغیر دستاویز کے مقیم افغان شہریوں کو جڑواں شہر سے نکالنے اور افغانستان واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے،اس کیلئے ری لوکیشن پلان کی منظوری دی گئی ہے جس پر دو مرحلوں میں عمل کیا جا ئے گا،فیصلہ کیا گیاہے کہ ری لوکیشن پلان پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا ئے گا دو انٹیلی جنس ایجنسیاں عملدرآ مد کی کڑی نگرانی کرینگی اور متعلقہ افسران کسی کو بھی غیر قانونی فیور نہ دیں،یہ بھی یقینی بنایا جا ئے گا کہ جو افغان شہری واپس بھیجے جائیں وہ دو بارہ پاکستان واپس نہ آئیں، دو انٹیلی جنس ایجنسیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ری لوکیشن پلان پر عمل درآ مد کی کڑی نگرانی کریں اور جائزہ رپورٹ باقاعدگی سے وزیر اعظم کو پیش کریں گی، افغان سٹیزن کارڈ(ACC) کارڈ ہولڈر افغان شہر یوں کو بھی فوری طور پر راولپنڈی اسلام آ باد سے ملک کے دوسرے حصوں میں منتقل کیا جا ئے گا۔
اہم خبریں سے مزید