اسلام آباد (فاروق اقدس) مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار جنہوں نے اپنے طے شدہ شیڈول کے مطابق 5 اور 6 فروری کو قطر جانا تھا جہاں انہوں نے اپنے قطری ہم منصب کے ساتھ دو طرفہ امور پر مذاکرات کرنے تھے وہ موخر کر دیا گیا ہے اور صدر آصف علی زرداری کے ہمراہ دورہ چین روانہ ہو گئے ہیں۔نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کے دورہ قطر کیلئے نئی تاریخوں کا فیصلہ جلد کیا جائیگا۔