کراچی( اسٹاف رپورٹر ) نارتھ ناظم آباد بلاک پی ڈی سلوا ٹائون میں فائرنگ کے واقعہ میں 24 سالہ عدنان ولد رستم زخمی ہو گیا جسے اسپتال منتقل کیا گیا،پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے شخص کی شناخت شفیع اللہ ولد وفتو خان کے نام سے ہوئی جو ایک پرائیویٹ سیکیورٹی کمپنی میں سیکیورٹی گارڈ ہے،پولیس نے ملزم گارڈ کوگرفتار کر کے اسلحہ قبضے میں لے لیا ہے۔