• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچوں کو پولیو قطرے پلوانا والدین کا قومی و انسانی فرض، کمشنر لاہور

لاہور(خصوصی رپورٹر)کمشنر لاہور زید بن مقصود نے قومی انسداد پولیو مہم کے تیسرے روز شہر کے مختلف علاقوں (داتا گنج بخش ٹاون یو سی 94 شادمان ) میں مصروف کار پولیو فیلڈ ٹیموں کی کارکردگی کے حوالے سے جائزہ دورہ کیا۔ سی ای او ہیلتھ لاہور اور متعلقہ پولیو انچارجز نے پولیو مہم، ریکارڈ اور اپ ڈیٹ ڈیٹا پر بریفنگ دی۔ کمشنر لاہور نے کہا ہے کہ جاری پولیو مہم میں لاہور میں 5 سال کی عمر تک کے 22لاکھ 30ہزار134 بچوں کو پولیو قطرے پلانے کا ہدف ہے، جس کے لئے 5825 موبائیل پولیو ٹیمز، 371فکسڈ ٹیمز متحرک ہیں۔
لاہور سے مزید