بیروت (جنگ نیوز) شام کی جنرل اتھارٹی برائے لینڈ اینڈ سی پورٹس نے کہا ہے کہ لطاکیہ کی بندرگاہ کےکنٹینر ٹرمینل چلانےکا فرانسیسی شپنگ اینڈ لاجسٹک گروپ سی ایم اے سی جی ایم کو دینے سے لگتا ہے۔ شامی پورٹ اتھارٹی کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ معاہدے کی شرائط میں سابقہ تمام بقایاجات کو طرفین کی جانب سے طے کرنا شامل ہے۔ تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ شامی حکام کو توقع ہے کہ معاہدے سے گزشتہ کےمقابلے میں ریونیو کا زیادہ حصہ لے سکیں گے۔