• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیجنگ، حکومت سندھ کے وفد کی چینی کمپنیوں سے ملاقاتیں

بیجنگ (جنگ نیوز)سندھ اور چائنا کے درمیان معاشی تعاون کی جانب ایک اہم قدم‘ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی قیادت میں سندھ حکومت کے ایک اعلی سطح وفد نے بیجنگ میں چینی کمپنیوں کے اعلی حکام سے ملاقاتیں کیں ۔سندھ حکومت کے وفدنےچینی کمپنی نو رِنکو‘بیبن ٹرکس، چائنانارتھ وہیکل کو، جنگسو ٹریڈ الیکٹرو میکنیکل کے حکام سے ملاقاتیں کیں ‘اس موقع پر کراچی سرکلر ریلوے، تھر کول انرجی، الیکٹرک بسیں، الیکٹرک ٹیکسیوں اور دیگر منصوبوں پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ ملاقاتوں کے دوران تمام شرکاء نے مشترکہ مفادات اور مستقبل کے منصوبوں پر بھی تفصیلی گفتگو کی ۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سیدمرادعلی شاہ کا کہناتھاکہ ان منصوبوں سے نہ صرف سندھ بلکہ پاکستان کی معیشت کو بھی فروغ ملے گا‘امیدہے کہ چینی کمپنیوں کی جدید ٹیکنالوجی اور تجربے سے ہمارے ترقیاتی اقدامات میں تیزی آئے گی اوردونوں ممالک کے درمیان معاشی اور صنعتی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے‘ان کا مزیدکہناتھاکہ باہمی تعاون سے مستقبل میں متعدد مشترکہ منصوبوں اور سرمایہ کاری کے لئے دروازے کھلیں گے۔ وفد میں سینئر وزیر شرجیل انعام میمن‘ صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ، سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی شامل تھے۔
اہم خبریں سے مزید