• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان قطر سے LNG سپلائی معاہدے پر دوبارہ مذاکرات کریگا

اسلام آباد (اسرار خان) پاکستان قطر کے ساتھ اپنے مائع قدرتی گیس (ایل این جی) سپلائی معاہدے پر دوبارہ مذاکرات کرے گا جیساکہ موجودہ 10سالہ معاہدے میں ایسی شرط شامل ہے جس کے تحت کسی بھی فریق کو 10سال بعد معاہدہ ختم کرنے یا اس پر نظرثانی کرنے کا اختیار حاصل ہے۔ یہ قدم اس وقت اٹھایا گیا ہے جب پاکستان بڑھتی ہوئی توانائی کی قیمتوں کو حل کرنے اور اپنی بڑھتی ہوئی توانائی کی ضروریات کے لیے مزید سازگار شرائط حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے اس پیش رفت کا انکشاف قومی اسمبلی کی توانائی کمیٹی (پیٹرولیم ڈویژن) کو بریفنگ کے دوران کیا۔ انہوں نے اس بات کو اجاگر کیا کہ قطر کے ساتھ موجودہ معاہدہ، جس میں 13.37 فیصد سلوپ شامل ہے، دیگر عالمی معاہدوں کے مقابلے میں زیادہ مہنگا ہے۔
اہم خبریں سے مزید