• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریلر تلے کچل کر موٹرسائیکل سوار، دیگر حادثات میں 3 افراد جاں بحق

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہر میں ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 4 افرادجاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے،تفصیلات کے مطابق شیر شاہ میں نجی بینک کے قریب ٹریلر کے عقبی ٹائروں تلے کچل کر موٹرسائیکل سوار 40 سالہ محمد رحمٰن ولد محمد امین جاں بحق ہوگیا جو گلبہارکا رہائشی تھا،حادثے کے بعد ڈرائیور موقع سے فرارہوگیا،پولیس نے ٹریلر تحویل میں لے لیا ،پولیس کے مطابق موٹرسائیکل سوار ٹریلر سے آگے نکلنے کی کوشش میں عقبی پہیوں تلے کچل کر جاں بحق ہوا، سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ منی بس نے سواریوں کو بٹھانے کے لئے سڑک کے درمیان گاڑی روکی،عقب سے گزرتے دو موٹر سائیکل سواروں نے منی بس سے بچنے کی کوشش کی اسی دوران فاسٹ ٹریک سے 14 وہیلر ٹریلر گزرا اور دو موٹر سائیکلوں پر سوار افراد ٹریلر اور منی بس کے درمیان آگئے اور توازن برقرار نہ رکھ سکے،ایک موٹر سائیکل سوار ٹرالر کے نیچے کچلا گیا جبکہ دوسرا موٹر سائیکل سوار بھی زخمی ہوا، سپر ہائی وے پر تیز رفتار کار ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر فٹ سے ٹکرانے کے بعد الٹ گئی،حادثے میں کار میں سوار خاتون 30سالہ قرۃ العین زوجہ نعمان جاں بحق اور ڈرائیور زخمی ہوگیا،پولیس کے مطابق خاتون ڈرائیور کے ہمراہ حیدرآباد سے کراچی آرہی تھی جو نیو کراچی کی رہائشی تھی، کورنگی چمڑا چورنگی میں نجی کمپنی کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 25سالہ سید مزمل حسین ولد منور حسین جاں بحق، 23سالہ زخمی کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی،پولیس کے مطابق حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہو گیا، کریم آباد میں تیز رفتار نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے بزرگ راہگیر جاں بحق ہو گیا ،پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت 73 سالہ احمد علی کے نام سے ہوئی جو عزیزآباد بلاک 3 کے رہائشی تھے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید