کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم پاکستان کے 8رکنی ارکان سندھ اسمبلی کے وفد نے آئی جی سندھ غلام نبی میمن سے ملاقات کی، ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےعامر صدیقی اور انجینئر عثمان احمد نے کہا کہ کراچی میں کسی قانون پر عملدرآمد نہیں ہو رہا، ڈمپرز کو مقررہ اوقات پر چلنے کی اجازت دی جائے،شہر میں غیر قانونی تجاوزات کی بھرمار ہے،جو لوگ مر رہے ہیں ان کے اعداد و شمار ملنے چاہئیں ،ہم پیپلزپارٹی کے ساتھ نہیں ہیں ہم نے حکومت کو آئینہ دکھایا ہے ، ارکان اسمبلی نے کہا کہ آئی جی سندھ سے ملاقات میں شہر میں بچوں کے اغوا ، ،ڈمپرز اور ٹریفک حادثات ،اسٹریٹ کرائم کے واقعات اور ڈسٹرکٹ ایسٹ سے متعلق ایشوز پر بات چیت ہوئی ہے ،تمام ٹریفک حادثات رہائشی علاقوں میں ہو رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ ستر لاکھ گاڑیوں کوکو کنٹرول کرنے کے لیے ساڑھے پانچ ہزار ٹریفک پولیس اہلکار ناکافی ہیں ۔