کراچی ( اسٹاف رپورٹر )ایس ایچ او تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن انسپکٹر محمد ارشد اعوان کی گٹکا ماوا ڈیلر سے مبینہ طور پر رشوت طلبی کی آڈیو وائرل ہو گئی، ایس ایس پی ملیر نے شوکاز نوٹس جاری کردیا،ذرائع کے مطابق گٹکا مافیا نے ایس ایچ او کو اپنے گرفتار کارندے کو چھوڑنے کیلئے فون کیا اور کہاکہ سر آپ کچھ کردو اصل میں ہم سب ایک ہی فیملی ہیں،ایس ایچ او کی ڈیمانڈ پر گٹکا ڈیلر ایک لاکھ روپے کم کروانے کیلئے منت کرتارہا، ایس ایس پی ملیر کے مطابق ایس ایچ او واقعہ میں ملوث پایا گیا تو اسے معطل اور اس کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔