• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدر آباد میں وکیل کیخلاف ایف آئی آر، سٹی کورٹ میں مکمل ہڑتال

کراچی (اسٹاف رپورٹر)حیدر آباد میں وکیل کے خلاف ایف آئی آر اور وکلا کے احتجاج کے حوالے سے کراچی بار ایسوسی ایشن کی جانب سے سٹی کورٹ میں مکمل ہڑتال کی گئی، وکلا کی جانب سے سٹی کورٹ کے تمام داخلی راستے بند کر دیئے گئے، جیلوں سے بھی ملزمان کو پیشی کے لئے سٹی کورٹ نہیں لایا گیا،سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، اس حوالے سے کراچی بار کے جنرل سیکریٹری غلام رحمان کورائی کا کہنا تھا کہ سٹی کورٹ میں احتجاج ایس ایس پی حیدر آباد کے غیر قانونی ایکشن کے خلاف ہے، کراچی کے وکلاء عدالتی امور معطل کرکے اہم مسئلے میں بار کا ساتھ دیں، حیدر آباد کے وکلاء ساتھیوں کا ساتھ دیں جو احتساب اور انصاف کا مطالبہ کررہے ہیں ، وکلا کی ہڑتال کے باعث سٹی کورٹ میں عدالتی امور معطل کر دیئے گئے اور سینکڑوں مقدمات کی سماعت بھی نہیں ہوسکی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید