• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ، پیکا ایکٹ ترمیمی بل کیخلاف درخواست قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس محمد شفیع صدیقی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 کے خلاف درخواست قابل سماعت ہونے پر مزید دلائل طلب کرلئے،درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 کی شق 2 آر اور 26 اے آئین کے آرٹیکل 19 اور 19 اے کی خلاف ورزی ہے،پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 کی شق 26 اے معلومات کی ترسیل اور حصول کو غلط اور جعلی قرار دے کر جرم قرار، آئین کا آرٹیکل 19 اور 19 اے ملک کے ہر شہری کو مناسب حدود میں مکمل آزادی اظہار کا حق دیتا ہے، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اگر مجاز اتھارٹی قابل اعتراض مواد ہٹاتی ہے تو کیا قباحت ہے؟ وکیل نے کہا کہ اتھارٹی عدالتی اختیارات استعمال کرے گی کہ کون سا مواد قابل اعتراض اور اسے ہٹانا ہے، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اگر کوئی ادارہ ملکی قوانین کی پابندی کراتا ہے تو اس میں ہمیں کوئی برائی نظر نہیں آتی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید