• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان چیمپئنز ٹرافی سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا، یونس خان

شکیل یامین کانگا (اسٹاف رپورٹر) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے کہا کہ پاکستان چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا، فخر زمان کو اپنی کارکردگی دہرانا ہوگی، صائم ایوب کا ان فٹ ہونا نقصان ہے۔ ٹیم سے متعلق کپتان، کوچ اور سلیکٹرز سے پوچھا جائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی اور علیگڑھ کالج آف ٹیکنالوجیز کے زیراہتمام گراؤنڈ بریکنگ تقریب میں کیا۔ اس موقع پر رجسٹرار کموڈور (ر) سید سرفراز علی و دیگرموجود تھے۔ یونس خان کا کہنا تھا کہ اسپورٹس کمپلکس بنا کر سرسید یونیورسٹی نے ایک اچھا قدم اٹھایا ہے۔

اسپورٹس سے مزید