• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مزدوروں کے اعزاز میں محسن نقوی کا ظہرانہ، ساتھ کھانا کھایا، تصویریں بنوائیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے جمعے کوقذافی اسٹیڈیم کی ریکارڈ مدت میں تکمیل پر 1500سے زائد مزدوروں کے اعزاز میں خصوصی ظہرانہ دیا۔ انہوں نے ان کی نشستوں پر جا کر ملاقات کی اور ساتھ کھا نا کھایا ۔ محسن نقوی نے مزدوروں کا شکریہ ادا کیا۔ ورکرز نے ان کے ساتھ سیلفیاں اور تصویریں اور ٹک ٹاک بنوائیں ۔ محسن نقوی نے انہیں پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ دیکھنے کی دعوت بھی دی ۔ ایک ورکر نے کہا میرے پاس موبائل نہیں ہے، جس پر چیئرمین نے نیا موبائل لےکر دینے کا وعدہ کر لیا۔
اسپورٹس سے مزید