لاہور(نمائندہ جنگ) شرپسند عناصر عوامی احتجاج کا فائدہ اٹھا کر اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کیلئے ریاست مخالف سرگرمیاں کر سکتے ہیں۔اس خدشہ کے پیش نظر حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں دفعہ 144نافذ کر دی ۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب بھر میں آج ہفتہ کو ہر قسم کے سیاسی احتجاج، جلسے، جلوس، ریلیوں، دھرنوں جیسی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔