• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر سپریم کورٹ بار کا خضدار کی اسما بی بی کی جبری گمشدگی پر اظہار تشویش

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر میاں روئف عطاء نے ضلع خضدار بلوچستان میں اسما بی بی کے مبینہ جبری گمشدگی کے واقعہ پر گہری تشویش کا اظہار کرتے کی اسکی مکمل اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کروانے اور مرتکب افراد کو فوری طور پر قانون کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا ہے ، اعلامیہ کے مطابق سپریم کورٹ بار ملک میں قانون کی حکمرانی اور بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ کی حمایت کرتی ہے، اسما بی بی کی مبینہ جبری گمشدگی کا واقعہ خواتین کے حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے جن کا تحفظ ہمارے آئین اور مختلف قوانین کے تحت یقینی بنایا گیا ہےہم سمجھتے ہیں کہ خواتین کے حقوق اور سلامتی کی خلاف ورزی انسانی حقوق کی سب سے سنگین خلاف ورزیوں میں سے ایک ہے ہم صوبائی حکومت اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فوری کارروائی کرتے ہوئے اسما بی بی کو بازیاب کروائیں۔

ملک بھر سے سے مزید