• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اندرون چارسدہ میں پرانی سبزی منڈی کی منتقلی کیلئے ایک ماہ کی مہلت

پشاور(وقائع نگار) اندرون چارسدہ میں ٹریفک کی روانی میں حائل پرانی سبزی منڈی کو شہر سے باہر منتقل کرنے کے لئے ضلعی انتظامیہ، پولیس اور بلدیاتی اداروں کو ایک ماہ کی مہلت دیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی، اسلامیہ کالج کی 55 کنال اراضی پر قائم پرانی سبزی منڈی کی جگہ کمرشل ٹاور بنایا جائے گا جبکہ سبزی منڈی کو شہر سے باہر کھلی جگہ منتقل کیا جائے گا جہاں پر پہلے ہی سے دوکانوں سمیت تمام سہولیات مہیا کی گئی ہے اس حوالے سے کمشنر پشاور ریاض خان محسود کے زیر صدارت اجلاس میں وائس چانسلر اسلامیہ کالج ، ڈپٹی کمشنر و ایس ایس پی سکیورٹی ، بلدیاتی افسروں سمیت دیگر متعلقہ افسروں نے شرکت کی ۔ ریاض خان محسود نے اندرون چارسدہ ٹریفک جام کے خاتمے اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے ایک ماہ کے اندر سبزی کی منتقلی یقینی بنانے اور متاثرین کو باہمی گفت و شنید کے ذریعے آمادہ کرنے کے احکامات جاری کئے جبکہ پرانی سبزی منڈی کی اسلامیہ کالج کی 55 کنال اراضی کو کار آمد بنانے کے لیے اراضی پر کمرشل ٹاور بنانے کی ہدایات جاری کیں جہاں پر دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ پارکنگ اور دیگر سہولیات موجود ہونگی اور ٹریفک کی روانی متاثر نہیں ہونگی۔
پشاور سے مزید