کراچی (اسٹاف رپورٹر) سونے کی قیمت ریکارڈ 3لاکھ روپے فی تولہ سے زائد ہو گئی جبکہ انٹرنیشنل بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 10ڈالر فی اونس کا نمایاں اضافہ ہوا جس سے 2ہزار 869 ڈالر کی بلند ترین سطح پر آگیا جبکہ ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 1ہزار 346 روپے کے اضافے سے 300046روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی ایک ہزار 154روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 57ہزار 241روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی ہے۔