• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمالی وزیرستان میں کارروائی، برقع پہن کر فرار ہونیوالے 3 خوارج ہلاک

میران شاہ(مانیٹر نگ ڈیسک)شمالی وزیرستان میں کارروائی، برقع پہن کر فرار ہونیوالے 3 خوارج ہلاک،سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ایک خفیہ آپریشن کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق 6 اور 7 فروری کی درمیانی شب، سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ایک خفیہ آپریشن کیا جس میں پاک فوج کے جوانوں نے مؤثر طریقے سے خوارج کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا اور آپریشن کے نتیجے میں تین دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابقدہشت گرد خواتین کے لباس (برقع) میں فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔
اہم خبریں سے مزید