• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی خاتون کو جناح اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی کے لڑکے سے شادی کے لیے آئی امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن کو جناح اسپتال کراچی سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔ اسپتال کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر یاسین عمرانی کے مطابق ڈاکٹروں نے خاتون کو سفرکے لیے فٹ قرار دیا ہے۔ خاتون کے ساتھ نفسیاتی مسائل ہیں جن کا علاج امریکہ میں بھی جاری تھا اور جناح اسپتال میں بھی اسے جاری رکھا گیا۔ یاد رہے کہ خاتون بائی پولر ڈس آرڈر کی تشخیص ہوئی تھی، خاتون کو او پی ڈی کی ریگولر دوائیں دے کر پولیس کی تحویل میں اسپتال سے واپس روانہ دیا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید