• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا بھر میں یو ایس ایڈ کے تقریباً تمام عملے کو فارغ کیا جائے گا، امریکی میڈیا

واشنگٹن (اے ایف پی)امریکی روزنامے نیویارک ٹائمز نے رپورٹ کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ امریکی حکومت کے انسانی ہمدردی کے ادارے یوایس ایڈ میں عملے کی تعداد 10ہزار سے کم کر کے 300 کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔نیویارک ٹائمز نے تین افراد،جنہوں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا، کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ جو عملہ باقی ہے ان میں صحت اور انسانی امداد میں مہارت رکھنے والےملازمین بھی شامل ہیں۔امریکی اخبار نے بتایا کہ یو ایس ایڈکے عملے کی نمائندگی کرنے والی دو یونینوں نے جمعرات کو ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ کے خلاف کٹوتیوں پر ایک مقدمہ دائر کیا، جس میں ملازمین کی برطرفی اور برخاستگی روکنے اور ایجنسی کو ختم کرنے کے حکم امتناعی کی درخواست کی گئی۔مقدمے میں استدلال کیا گیا ہے کہ کانگریس کی پیشگی منظوری کے بغیر ایجنسی کو بند نہیں کیا جا سکتا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ یو ایس ایڈ حکام کو یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ایجنسی کے ذریعے زیر انتظام تقریباً 800 ایوارڈز اور معاہدے منسوخ کیے جا رہے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید