• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

5 پاکستانی قیدی بھارت سے سزا پوری کرکے وطن واپس پہنچ گئے

لاہور (نمائندہ جنگ) بھارت سے5 پاکستانی قیدی سزا پوری کرکے وطن واپس پہنچ گئے ، قیدیوں میں خادم حسین، محمد مسرور، نند لال، سید جعفر زیدی، اور محمد امجد شامل ہیں، قیدی واہگہ بارڈر پر پاکستان کے حوالے کیے گئے۔ذرائع کے مطابق یہ قیدی مختلف وجوہات کی بنا پر بھارت میں حراست میں لیے گئے تھے، جن میں ویزا قوانین کی خلاف ورزی، غیر ارادی طور پر سرحد پار کرنا، اور دیگر معمولی جرائم شامل ہیں۔ ان کی رہائی بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن کی مسلسل کوششوں کانتیجہ ہے۔نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے ترجمان نے قیدیوں کے انسانی سلوک کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور انسانی ہمدردی کے مسائل کے حل کیلئے دوطرفہ تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ 
اہم خبریں سے مزید