• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے کالجوں میں طلبہ سے نقد فیس لینے پر پابندی، نوٹیفکیشن جاری

کراچی( سید محمد عسکری/ اسٹاف رپورٹر) ڈائریکٹوریٹ آف کالجز ایجوکیشن کراچی ریجن نے کراچی کے تمام کالجوں میں طلبہ سے نقد فیس لینے پر پابندی عائد کردی ہے۔ ریجنل ڈائریکٹر فقیر محمد لاکھو کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کراچی کے کالج پرنسپلز سے کہا گیا ہے کہ یہ پرنسپلز کی زمہ داری ہے کہ وہ طلبہ کے ڈیلنگ کاونٹرز کے روز مرہ کے امور کا باقاعدہ جائزہ لیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ طلبہ سے لی جانے والی تمام فیس صرف کالج کے بنک اکاؤنٹ میں جمع ہوں۔ نوٹیفکیشن میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ اگر کالج میں نقد فیس کی وصولی کے حوالے سے کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آتا ہے تو کالج کے پرنسپل کو مکمل طور پر ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا-واضح رہے کہ گزشت ہفتے گورنمنٹ کالج برائے خواتین ناظم آباد اور جناح کالج ناظم آباد کے 250 طلبہ و طالبات کی ایسوسی ایٹ ڈگری کی امتحانی فیس کالج کے عملے نے خورد برد کردی تھی جس کی وجہ سے طلباء طالبات کے ایڈمٹ کارڈز بروقت جاری نہیں ہوسکے تھے۔
اہم خبریں سے مزید