کراچی( اسٹاف رپورٹر )سمندر کے راستے معصوم شہریوں کو یورپ بھجوانے میں ملوث نیٹ ورک کے بارے میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔ایف آئی اے نے امیگریشن نے سینیگال سے براستہ ایتھوپیا کراچی پہنچنے والے مسافر محمد عثمان عمر کو گرفتار کیا۔ مسافر ایتھوپین ایئرلائن کی پرواز ET-694کے ذریعے سینیگال سے ایتھوپیا کے راستے کراچی پہنچا تھا۔ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر گزشتہ سال لاہور ایئرپورٹ سے وزٹ ویزے پر سینیگال گیا تھا۔مسافر یورپ جانے کے لیے چوہدری تیمور نامی انسانی اسمگلر سے رابطے میں تھا۔مذکورہ ایجنٹ نے مسافر کو 25 لاکھ روپے کے عوض اسپین پہنچانے کا وعدہ کیا۔